3 مارچ، 2025، 10:07 PM

شام کے شہر البوکمال میں دھماکہ، 3 شہری جاں بحق اور 20 زخمی

شام کے شہر البوکمال میں دھماکہ، 3 شہری جاں بحق اور 20 زخمی

شام کے شہر البوکمال میں دھماکے کے نتیجے میں 3 شہری جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام میں دیر الزور کے نواحی علاقے البوکمال میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ واقعہ شام کے شہر البوکمال کے داخلی راستے میں پیش آیا۔

 شامی شہری دفاع کی ٹیموں نے وقوعہ سے لاشیں نکالیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا اور اس دوران دھماکے سے لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔

 واضح رہے کہ شام میں جولانی سے وابستہ دہشت گردوں کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اس ملک میں بدامنی اور دھماکوں میں اضافہ ہوا ہے۔

News ID 1930842

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha